اشتہار

سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

روس سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار، ٹک ٹاکر اور میوزک پروڈیوسر حسب اللہ میگو میدوف کو ان کے دوستوں سمیت داغستان میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حسب اللہ میگو میدوف کو دوستوں کے ہمراہ اپنے آبائی شہر میں خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسب اللہ ایک شادی کی تقریبات میں جانے کے لیے دوست کی گاڑی میں موجود تھے، اس دوران ان کے دوستوں نے روڈ پر خطرناک اسٹنٹ کی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پر  شہر کی مرکزی شاہراہ بلاک کرنے اور داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنےکا الزام ہے جس وجہ سے حکام نے انہیں گرفتار کیا۔

بعدازاں سوشل میڈیا اسٹار حسب اللہ نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور بتایا کہ دراصل گاڑی وہ نہیں بلکہ ان کا دوست چلا رہا تھا، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ایسی غلطی دوبارہ سرزد نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں