تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سوشل میڈیا صارفین کو اسکرین کی عادت سے چھٹکارا دلانے کے منصوبے پر کام شروع

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیرملکیت سوشل میڈیا اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین  کو اسکرین کی عادت سے چھٹکارا دلانے کے مشن پر کام شروع کردیا۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ’ہم نے ایک نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے، جو صارفین کو وقفہ لینے پر مجبور کرے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس فیچر کا نام ’ٹیک آ بریک‘ (وقفہ لیں) رکھا گیا ہے، جو صارفین کو اسکرین ٹائم سے فوری دور ہونے میں مدد کرے گا۔

سربراہ نے بتایا کہ اس فیچر کو صارفین اپنی مرضی کے مطابق خود ایکٹیو کرے گا، وہ اپنے حساب سے دس منٹ، بیس یا تیس منٹ کا وقفہ لے سکے گا اور پھر اپنے حساب سے ریمائنڈ بھی آن کرنا ہوگا۔

اس فیچر کے بعد صارفین کے موبائل یا کمپیوٹر پر ریمائنڈر آئے گا، جو انہیں استعمال سے رکنے کی یاددہانی کرائے گا۔

فی الحال اس فیچر پر کام جاری ہے، جسے تیاری کے بعد آزمائش کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد اسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ یہ فیچر دسمبر کے آخر تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -