بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ مسکرا دیں‌ گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے والے صارفین مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے سڑکوں اور شاہراہوں پر کیمرے نصب کیے جاتے ہیں، جن کی مدد سے گاڑیوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔

کچھ ممالک میں تو ان کیمروں کی مدد سے ٹریفک خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کا چالان بھی کاٹا جاتا ہے۔

برازیل میں ہی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی شاہراہوں پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کے سامنے اکثر پرندے آکر بیٹھ جاتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں طوطے کیمرے کے سامنے آکر ایسی حرکات و سکنات کرتے پائے گئے گویا وہ اداکار ہوں۔

ویڈیو دیکھیں: طوطے نے شہر کا فضائی منظر کیسے ریکارڈ کیا؟ حیرت انگیز ویڈیو

طوطوں نے کیمرے کے سامنے آکر اٹکھیلیاں شروع کیں اور ہر چند سیکنڈ جگہ تبدیل کر کے چونچ میں کیمرہ دبانے کی کوشش کی۔

محکمہ ٹریفک پولیس نے  ریشان ہوکر کیمرے کے پاس بیٹھنے والی جگہ کو ختم کردیا تاکہ نگرانی میں خلل نہ آسکے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ مسکرا دیں‌ گے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں