تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

موزے پہن کر سونے کا فائدہ کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

جرابیں (موزے) پہن کر سونا چاہیے یا نہیں، یہ ایک ایسی بحث ہے جس پر طبی ماہرین کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ موزے پہن کر سونا صحت کے لیے خطرناک ہے اور وہ یہ وضاحت دیتے ہیں کہ جب انسان سورہا ہوتا ہے تو اُس کے جسم سے حرارت ، ہارمونز نکلتے ہیں، اگر موزے پہنے ہوں تو ان کا اخراج نہیں ہوپاتا جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

اب ایک ڈاکٹر نے اس بحث کو ختم کرنے کے لیے ایک ثبوت پیش کیا اور موزے پہن کر سونے کا طبی فائدہ بھی بیان کیا۔

ڈاکٹر جیس اینڈریڈ ٹک ٹاک پر ہزاروں فالوورز رکھنے والی خاتون ہین جنہوں نے حال ہی میں اپنی آئی ڈی پر موزے پہن کر سونے کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو کو اب تک 17 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر نے اس ویڈیو میں بتایا کہ موزے پہن کر سونے سے آپ کی نیند بہتر اور پرسکون ہوتی ہے۔

اپنی ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم بات کرتے ہیں اُن لوگوں کی جو موزے پہن کر سوتے ہیں، جرابیں پہن کر جب بستر پر لیٹیں تو آپ کے پاؤں گرم ہوتے ہیں اور جسم کو خون فراہم کرنے والی رگیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں‘۔

@doctorjesss

I wear socks to bed so don’t come at me im not weird

♬ original sound – PresleyWalker

انہوں نے بتایاکہ جب آپ کا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو دماغ کو یہ پیغام پہنچتا ہے کہ اب سونے کا وقت ہے، جو لوگ موزے پہن کر بستر پر جاتے ہیں وہ دیگر کے مقابلے میں جلدی سوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -