منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

سافٹ وئیر کمپنی کے سی ای او کا قتل : مقتول کے بھائی نے ساری کہانی بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وقت پرتنخواہ نہ دینے پر سافٹ وئیر کمپنی کے سی ای او کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں مقتول کے بھائی نے پوری کہانی سنادی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وقت پر تنخواہ نہ دینے پر سافٹ وئیر کمپنی کے مالک کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ٹیپوسلطان تھانے میں مقتول کے بھائی امتیاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی مقدمے نے بتایا کہ میرا بھائی نوید یورو ٹیک سافٹ ویئر ہاوس کا سی ای او تھا، عمارت کی چوتھی منزل پر سافٹ ایئر ہاوس ہے میں آفس میں کام کر رہا تھا، بھائی آفس میں موجود تھا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ کمپنی ملازم شعیب میرے بھائی نوید کے آفس میں داخل ہوا تنخواہ نا ملنے کی وجہ سے میرے بھائی سے تلخ کلامی کرنے لگا، شعیب نے چھریوں کے وار سے نوید پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا، بھائی کوفوری طور پر گاڑی میں اسپتال لے گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار شعیب تقریبا 9 ماہ قبل نوکری پر لگا تھا، شعیب کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے رکھی گئی تھی اور تین ماہ سے شعیب کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی۔

شعیب کے مطابق اس کے والد کی طبیعت خراب تھی، اس نے مقتول سی ای او سے کہا تھا والد کو دکھانا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد معاملہ قتل تک جاپہنچا تاہم ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت روانہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں