بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

مجھے غصہ اور پیار بہت زیادہ آتا ہے، سوہائے علی ابڑو

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو کا کہنا ہے کہ مجھے غصہ اور پیار بہت زیادہ آتا ہے۔

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران شوبز انڈسٹری سے دوری اور شادی کے بعد بیٹی کی پرورش ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ سنا ہے آپ کو غصہ بہت زیادہ آتا ہے؟

- Advertisement -

سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ ہاں مجھے غصہ زیادہ آتا ہے یہ آپ کو کس نے بتایا ہے ، مجھے سب کچھ بہت زیادہ آتا ہے پیار اور غصہ بھی بہت آتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے زندگی میں کوئی مڈل گراؤنڈ نہیں ہے اگر مجھے کسی سے محبت ہے تو پھر محبت ہے اگر نہیں ہے تو پھر نہیں ہے۔

سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی، شادی ہی ہوتی ہے چاہے وہ ارینج ہو یا پھر محبت کی ہو۔

انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی اور بیٹی کی پرورش کی وجہ سے تین سال انڈسٹری سے دور رہیں اور اب انڈسٹری میں واپس آئی ہیں اور مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اداکار ہیں تو ڈراموں کے ذریعے مداحوں کو ایک پیغام دیں تاکہ اس کا لوگوں کی زندگی پر اثر پڑے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں