بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اداکارہ سہائے علی ابڑو رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سہائے علی ابڑو شہزار محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سہائے علی ابڑو شہزار محمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اداکارہ کے شوہر شہزار محمد لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

اداکارہ نے شادی کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر شہزار نے اسی رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔

- Advertisement -

سہائے علی ابڑو کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جارہی ہیں اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن سہائے علی ابڑو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سہائے علی ابڑو نے متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں شہرت اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ سے ملی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں