اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

صہیب مقصود کے گھر ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر صہیب مقصود کے گھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے صہیب مقصود نے چند گھنٹوں قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹی کی پیدائش پر اطلاع دی۔

صہیب نے لکھا کہ ’اللہ نے ہمیں اپنی رحمت (بچی) سے نوازا ہے، ننھی پری اور اہلخانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج میں ٹیم (ملتان سلطانز) میں شامل ہونے کے لیے واپس لاہور جارہا ہوں۔

قومی کرکٹر نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ننھی پری کو پیار کررہے ہیں اور اس سے باتیں بھی کررہے ہیں، انہوں نے بیٹی کا نام ’انشا صہیب‘ رکھا ہے۔

صہیب مقصود کو بیٹی کی پیدائش پر ساتھی کرکٹر کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں اور ننھی انشا کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں