اشتہار

معروف کامیڈین علی گل ملاح، سہراب سومرو کی گاڑی حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے معروف مزاحیہ اداکار علی گل ملاح اور سہراب سومرو کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کامیڈین علی گل ملاح اور سہراب سومرو کی گاڑی سپر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی اور ڈمپر کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں فنکار معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہے۔

- Advertisement -

موٹرے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈمپر ضبط کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی گل ملاح اور سہراب سومرو متعدد شوز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ یوٹیوب پر ان کی ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں مداح پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں