تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: سورج گرہن کن علاقوں میں دیکھا جا سکے گا

ریاض: جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے بتایا ہے کہ 21 جنوری کو ہونے والا سال رواں کا پہلا سورج گرہن سعودی عرب کے کن کن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ سال رواں کا پہلا سورج گرہن اتوار 21 جون کو صبح کے وقت ہوگا، سورج گرہن کو کرہ ارض کے نصف مشرقی حصے میں دیکھا جا سکے گا۔

ماجد ابو زاہرہ کے مطابق گرہن کو سعودی عرب کے جنوب مشرق اور جنوب بعید، یمن اور سلطنت عمان کی ایک تنگ پٹی میں دیکھنا ممکن ہوگا جبکہ عرب دنیا کے بڑے حصے میں بھی جزوی طور پر سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سورج گرہن کی شروعات جمہوریہ کانگو کے شمال مشرق میں ایمبگونڈہ شہر کے قریب سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 47 منٹ پر ہوگی، پھر سورج گرہن کا رخ مشرق کی جانب ہوگا۔ گرہن ڈیمو کریٹک کانگو، جنوبی سوڈان، ایتھوپیا اور اریٹیریا سے گزرتے ہوئے جزیرہ نمائے عرب کے جنوب کا رخ کرے گا۔

یہاں سے اس کا رخ خلیج عمان کی طرف ہوگا، یہاں سے خلیج عمان اور پاکستان کے جنوبی اور ہندوستان کے شمالی علاقوں کی طرف ہوگا پھر تائیوان تک اس کا دائرہ پھیلنے سے قبل چین پہنچے گا اور وہاں سے فلپائن کے سمندر کا رخ کرے گا۔

سورج گرہن سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 32 منٹ پر ختم ہوجائے گا، اس کا سلسلہ 3 گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہے گا۔

ابو زاہرہ کے مطابق سورج گرہن سعودی عرب کے جنوب مشرق اور جنوب کے متعدد علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، مملکت کے علاقے الخرخیر میں خاص طور پر دیکھا جاسکے گا جہاں 97.7 فیصد تک گرہن اس وقت ہوگا جب وہ نکتہ عروج کو پہنچا ہوا ہوگا۔

علاوہ ازیں سلطنت عمان سے متصل سرحدی بستی اردہ میں بھی دیکھا جا سکے گا جہاں گرہن 98.1 فیصد تک ہوگا۔

مدینہ منورہ میں جزوی سورج گرہن کی شروعات صبح 7 بج کر 9 منٹ پر ہوگی اور یہ 8 بج کر 16 منٹ پر نکتہ عروج پر پہنچ جائے گا، گرہن 2 گھنٹے 27 منٹ بعد 9 بج کر 34 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

ریاض میں جزوی سورج گرہن 71.1 فیصد ہوگا جو 2 گھنٹے 38 منٹ تک جاری رہے گا، اس کی شروعات 7 بج کر 10 منٹ پر ہوگی اور 8 بج کر 23 منٹ پر نکتہ عروج کو پہنچ جائے گا۔

جدہ شہر میں جزوی سورج گرہن کی شروعات صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ہوگی جبکہ 8 بج کر 11 منٹ پر نکتہ عروج کو پہنچ جائے گا اور 2 گھنٹے 26 منٹ بعد 9 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -