جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

کے ایم سی بلڈنگ میں 2 کروڑ کی لاگت سے سولر سسٹم نصب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں سولر سسٹم نصب کردیا گیا، جس سے یومیہ 650 تا 700 یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں سولرپینل نصب کردیئےگئے، 2 کروڑ کی لاگت سے سولرپینل ،انورٹر،اسٹرکچر،وائرنگ کےامورانجام دیئے جارہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کےایم سی بلڈنگ کی چھت پر کل 259 سولر پلیٹس نصب کئے جارہے ہیں ، جس سے یومیہ 650 تا 700 یونٹ بجلی پیدا ہوگی ، 15 روز میں منصوبے کی تکمیل کے بعد کے ایم سی بلڈنگ کے تمام دفاتر کو سولر انرجی دستیاب ہوگی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ کےایم سی بلڈنگ میں بجلی کی یومیہ ضرورت کااندازہ تقریباً400کلوواٹ لگایاگیاہے، ابتدائی مرحلے میں سولرپروجیکٹ سےکےایم سی بلڈنگ کوکل ضرورت کے30 فیصد بجلی میسرہوگی۔

کےایم سی بلڈنگ میں نصب سولر سسٹم کی گنجائش 150کلو واٹ ہے ، جس میں بتدریج اضافہ ہوگا، بلڈنگ میں نصب کئے سولر انرجی سسٹم کو کے الیکٹرک کے گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے، تعطیلات کے دنوں میں سولر سسٹم سے پیدا فاضل بجلی کےالیکٹرک کوفروخت کرسکےگی۔

کے ایم سی بلڈنگ میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے نیپرا سے لائسنس بھی حاصل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں