پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آسٹریلوی جزیرے سے چوری ہونے والے پارسل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: میلبرن پولیس نے مارننگٹن جزیرے سے چوری ہونے والے پارسل کا معمہ حل کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے میلبرن کے مارننگٹن جزیرے کے اطراف مبینہ طور پر چوری ہونے والے دس ہزار ڈالرز مالیت کے پارسل برآمد کیے ہیں، اگست اور اکتوبر کے درمیان پورٹسیہ، روز بڈ، سورنٹو، رائی اور توتگاروک کے علاقوں میں متعدد پارسل غائب ہونے کے بعد آسٹریلیا پوسٹ اور وکٹوریہ پولیس نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کیا۔

مشترکہ تحقیقات کے نتیجے میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ ماؤنٹ واورلی کو گرفتار کیا گیا، ملزم سے چوری شدہ پارسلز  برآمد کئے گئے ہیں، جس میں فٹنس کا سامان، باورچی خانے کی اشیا، ڈیزائنر کے جوتے ، شراب اور کھلونے شامل تھے۔

ماؤنٹ واورلی پر مجرمانہ چوری اور میل مضامین کی چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اسے 20 جولائی 2021 کو فرینکسٹن مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہونے کے لئے ضمانت دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے برآمد ہونے والا سامان مطلوبہ وصول کنندگان تک پہنچانا شروع کردیا ہے، ان وصول کنندگان میں ایک ضعیف العمر خاتون بھی شامل ہیں، جو اپنے نواسے کے لئے لاک ڈاؤ ن کے درمیان خریدی گئی فٹ بال ملنے کا بے چینی سے انتظار کررہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں