جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

نادرا نے صومالیہ کیلیے بنائے گئے سی آروی ایس سسٹم کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

صومالیہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

وفد کی قیادت صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا)کے ڈائریکٹر جنرل جناب عبدِ ولی علی عبداللہ کر رہے تھے جس میں وزارت داخلہ، امور خارجہ و مفاہمت کے ڈائریکٹر سول رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ جناب عبدالغنی محمد ویہلئے سمیت نیرا اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں شامل تھیں۔

نادرا صومالیہ کے قومی شناختی نظام کے سلسلے میں نیرا  کا ٹیکنیکل پارٹنر ہے۔ یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی جانب سے صومالیہ  حکومت کو دی گئی مالی و تکنیکی معاونت کا حصہ ہے۔ دورے میں نادرا کی جانب سے صومالیہ کے لیے تیار کئے گئے سی آر وی ایس سسٹم کی منظوری (ایف اے ٹی) دی گئی اور آئندہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

عبدِ ولی علی عبداللہ نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور تربیت کے شعبوں میں نادرا کی عمدہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وفد نے بائیومیٹرک طریقے سے اندراج اور کوائف کی تصدیق کے لئے نادرا کی  جانب سے این آر ٹی سی کے اشتراک سے بنائی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

چیئرمین نادرا، لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے وفد کا خیرمقدم کیا، دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اورانہیں دونوں ممالک کے لئے سود مند قرار دیا۔

وفد نے نادرا کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور صومالیہ کو شہریوں کے اندراج اور اس سے متعلق منصوبوں میں معاونت پر نادرا کو خراج تحسین پیش کیا۔ سی وی آر ایس سسٹم کی مشترکہ افتتاحی تقریب بہت جلد صومالیہ میں منعقد ہو گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں