موغادیسو :صومالی صدر محمد عبداللہ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کو عہدے سے فارغ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک صومالیہ میں وزیراعظم محمد حسین رابیل اور مرین فورس کے کمانڈر کو عہدوں سے برطرف کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
صدر محمد عبداللہ محمد نے وزیراعظم حسین رابیل کو زمینوں پر قبضے کے کیس کی تحقیقات میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات پر معطل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے صومالی صدر کے فیصلے کو اشتعال انگیزی اور فوجی بغاوت کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔
صدر محمد عبداللہ کے فیصلے پر صومالی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر کا فیصلہ ایک بلواسطہ بغاوت ہے، وزیراعظم کے دفتر کے باہر فوجی اہلکار تعینات کرنے سے انہیں ذمہ داریاں انجام دینے سے نہیں روکا جاسکتا۔