تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

صومالیہ میں خودکش دھماکا، صدارتی امیدوار سمیت 26 افراد ہلاک

موغادیشو: صومالیہ کے شہر کیسمایو کے ایک ہوٹل میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں صدارتی امیدوار اور غیرملکی صحافی سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

صومالیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی مدینہ ہوٹل سے ٹکرائی جبکہ اُس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 26 کے قریب پہنچ گئی جبکہ 56 افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، اسی باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: صومالیہ میں‌الشباب کے خلاف امریکی کارروائی میں‌عام شہری بھی ہلاک ہوئے، رپورٹ

حکومتی ترجمان کے مطابق حملے کے وقت ہوٹل میں سیاستدان، تاجر اور غیر ملکی شہری بھی موجود تھے، ہلاک ہونے والوں میں کینیڈا کی خاتون صحافی ہودان نالایاہ، اُن کے شوہر جبکہ امریکا سمیت مختلف ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خود کش حملے کے نتیجے میں صدارتی امیدوار سمیت مقامی صحافی بھی مارے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور مقابلے میں مارے گئے جن کی تعداد چار کے قریب تھی۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری صومالیہ کی مقامی تنظیم نے قبول کرلی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کر کے علاقے کو چوبیس گھنٹے بعد کلیئر کرالیا۔

Comments

- Advertisement -