اشتہار

ویڈیو: قسمت ہو تو ایسی! بیٹر ناٹ آؤٹ کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قسمت ہو تو ایسی، نیوزی لینڈ کے بیٹر پر قسمت مہربان ہو گئی۔

سری لنکا کے خلاف کیوی بیٹر فن ایلن آؤٹ ہونے سے بال بال بچے۔ ایلن کو فاسٹ بولر راجیتھا نے بولڈ کیا مگر بیلز نہ گریں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند وکٹ سے ٹکراتے ہوئے گزر گئی لیکن نہ تو بیلز گریں اور نہ ہی لائٹس جلیں۔

- Advertisement -

ایسے ہی واقعات پر آئی سی سی نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایل ای ڈی بیلز متعارف کروائی تھیں جس کا مقصد گیند ٹکرانے کا واضح ثبوت مل سکے۔

لیکن مذکورہ واقعے میں نہ تو بیلز گریں اور نہ ہی ایل ای ڈیز جلیں جس پر بلے باز کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں