تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پولیس نے ماڈل کی لاش کیسے برآمد کی؟ حیران کن تحقیقات

واشنگٹن : برطانوی پولیس نے 28 سالہ فلپائنی ماڈل کی لاش دریا سے برآمد کرکے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ورکاسٹر میں 28 سالہ ماڈل کی لاش برآمد کرکے قتل میں ملوث ملزم کو دھر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کے رہائش گاہ سمیت تین مقامات پر تلاش کی تاہم اس کی لاش دریا سے برآمد ہوئی، ماڈل کی شناخت 28 سالہ کرسٹینا روی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق فلپائن سے ہے۔

پولیس نے کرسٹینا کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس کا نام چارلس برن بتایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے متقولہ کی لاش کی تلاش زمین پر ٹپکے ہوئے خون کے قطروں کی مدد سے کی ہے، جو ماڈل کے گھر سے دریا تک ٹپکے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرسٹینا کے قتل اور لاش کی تلاش کو کسی ڈراوٗنی ہالی ووڈ فلم کے سین سے مشابہہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -