جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

والد کے لائیو انٹرویو میں بیٹے نے منہ چڑا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں کی شرارت چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ لانے کا سبب بن جاتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں والد کے براہ راست انٹرویو کے دوران پیش آیا اور بیٹے کی شرارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں والد لائیو انٹرویو دینے میں مصروف تھے کے ان کے بیٹے نے پیچھے سے آکر اچھل کود شروع کردی جو ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ویڈیو میں بچے کو والد کے انٹرویو کے دوران شرارت کرتے اور نقلیں اتارتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران والد مطمئن انداز میں میزبان کے سوالوں کے جواب دیتا رہا جبکہ پروگرام میزبان بھی بچے کی حرکتیں دیکھ کر مسکراتا رہا۔

والد کے انٹرویو کے دوران بچے کی اس شرارت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں