پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ناخلف بیٹے نے بوڑھی ماں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں ناخلف بیٹے نے بدکاری کا الزام لگا کر اپنی بوڑھی ماں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

سندھ میں کاروکاری کا قبیح الزام لگا کر قتل کرنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں بعض اوقات ایسے واقعات میں خاندان کے خاندان اجاڑ دیے جاتے ہیں۔ کاروکاری میں قتل کا ایک واقعہ جمعرات کے روز سکھر میں پیش آیا ہے جہاں ناخلف بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو قتل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سکھر کے علاقے باگڑی کے قریب پیش آیا جہاں ناخلف بیٹے ثنا اللہ نے اپنی 50 سالہ ماں پر بدکاری کا الزام لگایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ ماں کو قتل کرنے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

چند سال قبل جیکب آباد میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی دو بیویوں کو قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد : کاروکاری کا الزام، شوہر نے دو بیویوں کو قتل کردیا

جیکب آباد کے گاؤں قالو بھنگر میں سکندر دشتی نامی شخص نے کاروکاری کا الزام لگا کر اپنی دو بیویوں پچیس سالہ زرینہ اور پینتیس سال کی لاغری دشتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور خود جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں