بھارت میں پیش آنے والے ایک انسانیت سوز واقعے میں نشے میں دھت بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو موت کی نیند سلادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وحشیانہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ میں پیش آیا، جس کا پولیس کو تاخیر سے علم ہوا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مدھول منڈل کے موضع آشٹا میں 70 سالہ خاتون ہیرا بائی رہا کرتی تھی۔ خاتون کا بیٹاگجا رام عادی شرابی ہے، نا خلف بیٹے نے اپنی ماں سے شراب کے لئے پیسے طلب کئے۔
ماں کی جانب سے پیسے دینے سے انکار کرنے پر دونوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران برہم بیٹے نے اپنی ماں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ضعیف خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل بھی بھارت میں بڑی بہن سے ماں کا زیادہ پیار چھوٹی کو برداشت نہ ہوا اور طیش میں آ کر اس نے اپنی ہی والدہ کو بے دردی سے قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ممبئی کے علاقے قریشی نگر میں پیش آیا جہاں 62 سالہ صابرہ بانو اپنی چھوٹی بیٹی سے ملنے اس کے گھر گئیں تو بیٹی نے ماں کا استقبال کرنے کے بجائے چھرا گھونپ کر ماں کو قتل کر دیا۔
ملزمہ جس کی شناخت 41 سالہ ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی نے بعد ازاں خود ہی تھانہ چونا بھٹی پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی اور ماں کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔
پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں صابرہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے تصدیق کے بعد ریشماں کو تحویل میں لے اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صابرہ بانو اپنے بیٹے اصغر شیخ کے ہمراہ ممبرا کے علاقے میں رہتی تھیں اور جمعرات کے روز اپنی بیٹی سے ملنے قریشی نگر گئی تھیں۔
پڑوسیوں کے ہراساں کرنے پر نوجوان نے 4 بہنوں اور ماں کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ حسد بنا ہے، کیونکہ ملزمہ ریشماں کا خیال تھا کہ اس کی والدہ بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرتی ہیں اور اس معاملے پر ان دونوں کے درمیان دیرینہ ناراضگی بھی چل رہی تھی۔ جس دن والدہ ملاقات کے لیے آئیں تو ماں بیٹی میں اسی معاملے پر تکرار ہوئی اور اس کے بعد بیٹی نے ماں کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا۔