جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

باپ کی خواہش پر بیٹے نے 16 شادیاں کر لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد خوشگوار ازدواجی زندگی گزارے لیکن ایک باپ نے تو اپنے بیٹے کی 16 شادیاں کرا دیں۔

دنیا میں شاید ہی کوئی والدین ہوں گے جو اپنے بچوں کو شادی شدہ اور خوشگوار ازدواجی گزارتے نہ دیکھنا چاہتے ہوں گے۔ تاہم ایک باپ نے تو اپنے بیٹے کی ایک دو نہیں 16 شادیاں کرا دیں۔

یہ دلچسپ واقعہ افریقی ملک تنزانیہ کا ہے جہاں مزی ارنسٹو نامی اس شخص نے والد کی خواہش پوری کرتے ہوئے 16 شادیاں کیں اور ان سے پیدا ہونے والی کثیر اولاد کے باعث ایک گاؤں میں صرف یہی خاندان بستا ہے۔

مزی ارنسٹو جنہوں نے 16 شادیاں کیں اور ان سے 100 سے زائد اولادیں ہوئیں جب کہ اب ان کے 144 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔

ارنسٹو جب سوشل میڈیا کے ذریعہ مشہور ہوئے تو مقامی میڈیا میں بھی خبروں کی زینت بنے۔ اس حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی خواہش پر پے در پے 16 شادیاں کیں، کیونکہ ان کے والد ایک کثیر خاندان چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے 100 سے زائد بچے اور ان سے 144 پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ ان کا گھرانہ ایک چھوٹے سے گاؤں کی طرح لگتا ہے کیونکہ ہر بیوی کے لیے ایک الگ گھر ہے اور ان کی اولاد مختلف جگہوں پر کام کرتی ہے۔

ارنسٹو نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی 1961 میں کی تھی جس سے ایک سال بعد پہلا بیٹا ہوا، مگر والد نے خاندان کو وسیع کرنے کی فرمائش کی۔

انہوں نے یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ والد نے میرے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے اور بچے پیدا کرنے پر رضامند ہونے کی صورت میں تمام اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں