بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سوناکشی کے بعد ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل سے سنجے دت بھی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل سے سوناکشی سنہا کے بعد سنجے دت بھی باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈی فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز اسکاٹ لینڈ میں ہوگیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں سنجے دت شامل نہیں ہیں۔

اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ سنجے دت جلد ہی شوٹنگ کے لیے پہنچیں گے لیکن ویزا مسائل کی وجہ سے وہ فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1993 میں جیل جانے کی وجہ سے برطانیہ کے ویزا کے لیے سنجے دت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

’سن آف سردار‘ کے سیکوئل میں اب سنجے دت کی جگہ روی کشن اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ اجے دیوگن کے ساتھ اداکارہ مرونل ٹھاکر مرکزی کردار نبھائیں گی۔

سیکوئل میں نیرو باجوہ، کبرا سیت، دیپک دوبریال، شرت سکسینہ، روشنی والیا، ایشونی کلسیکر بھی شامل ہیں، فلم آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

سنجے دت کی آنے والی فلموں میں ڈبل اسمارٹ، شیراں دی قوم پنجابی، کے ڈی، دی ڈیول، باپ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں