جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

بیمار کتے کو مارنے کیلئے اعلیٰ افسر کے بیٹے کی فائرنگ، 7 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : بیمار کتے کو مارنے کیلئے اعلیٰ افسر کے بیٹے کی فائرنگ کی زد میں آکرسات افراد زخمی ہوگئے، پولیس نےملزم سجن میمن کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں بیمار کتے کو مارنے کیلئے اعلیٰ افسر کے بیٹے نے ریپیٹر سے فائرنگ کردی۔

سجن میمن کی فائرنگ کی زد میں آکرسات افراد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے افسر کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔

جس کے بعد پولیس نے ملزم سجن میمن کوگرفتارکرلیا، شہری نے الزام عائد کیا کہ نوجوان نے کچھ عرصہ قبل ایک معذور شخص پر بھی تشدد کیا تھا اور نوجوان کی ذہنی معذور شخص کو پانی میں ڈبا کر انجوائے کرنے کی وڈیو وائرل بھی ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں