تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں انسانیت شرمسار: ایمبولینس نہ ملی بیٹا ماں کی لاش بائیک پر لے جانے پر مجبور

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انسانیت شرمسار، ضلع شہڈول کے میڈیکل کالج کی لاپرواہی، بیٹے ماں کی لاش بائیک پر لے جانے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹوں کی ماں کی لاش کو بائیک پر لے جانے کی دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاش لے جانے کیلئے گاڑی نہ ملنے پر خاتون کے بیٹے لاش کو لکڑی سے باندھ کر موٹر سائیکل پر لے جارہے ہیں۔

اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، صارفین کی جانب سے انتظامیہ پر شدید تنقید کی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماں کی موت کے بعد بیٹے لاش کے لیے میڈیکل کالج میں مارے مارے پھرتے رہے لیکن اسپتال میں کوئی گاڑی نہ مل سکی، انتظامیہ کی جانب سے ایمبولینس کیلئے 5 ہزار روپے مانگے گئے، بیٹوں کے پاس اتنے پاس نہ تھے، جس کے باعث بیٹے ماں کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہو گئے، انہوں نے اس حالت میں ماں کی لاش کے ساتھ تقریباً 80 کلومیٹر کا سفر کیا۔

Comments

- Advertisement -