تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سونالی پھوگاٹ قتل: پولیس کا سنسنی خیز انکشاف

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کے مبینہ قتل سے متعلق پولیس نے چشم کشا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مبینہ قتل کیس میں دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔

گوا پولیس کا دعویٰ ہے کہ سونالی پھوگاٹ کے پی اے سدھیر سانگوان اور سکھویندر سنگھ نے سونالی کو زبردستی کچھ پلائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ گوا پولیس نے ٹک ٹک اسٹار کے دو معاونین سے رات بھر پوچھ گچھ کی، دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پارٹی کے دوران سونالی کو زبردستی کوئی چیز پینے پر مجبور کیا تھا۔

گوا پولیس کے آئی جی نے میڈیا کو بتایاکہ ہم نے ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کرلی ہے،جس میں سدھیر سانگوان اور سکھویندر سونالی کے ساتھ پارٹی کرتے نظر آرہے ہیں۔

ملزمان نے ہوشربا انکشاف کیا کہ نشہ آور مشروب پلانے کے بعد ملزمان پھوگاٹ کو ٹوئلٹ لے گئے اور وہ دو گھنٹے تک وہاں موجود رہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایپ سے شہرت حاصل کرنے والی ہریانہ کے حصار ضلع کی بی جے پی لیڈر سونالی پھوگاٹ 22 اگست کو سانگوان اور واسی کے ساتھ گوا آئی تھی اور انجونا میں واقع ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں۔

تئیس اگست کی صبح خرابی صحت کی شکایت کے بعد انہیں سینٹ انتھونی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

ڈاکٹروں نے ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ تاہم پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونالی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات تھے۔

Comments

- Advertisement -