جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سونالی پھوگاٹ کی موت سے چند لمحے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

گوا میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سونالی پھوگاٹ کی موت سے چند لمحے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔

یہ ویڈیو گوا کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے سی سی ٹی وی کی ہے جہاں سونالی پھوگاٹ نے موت سے قبل پارٹی کی تھی، اس موقع پر ان کے دو معاونین بھی ساتھ موجود تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونالی پھوگاٹ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ان کا ایک معاون ریسٹورنٹ سے لے جا رہا ہے جبکہ دوسرا معاون بھی ساتھ ہے۔

قبل ازیں گوا پولیس نے سونالی پھوگاٹ کی موت سے متعلق انکشاف کیا کہ بی جے پی رہنما کو ان کے معاونین نے زبردستی نشہ آور مشروب پلایا جس کا ملزمان نے اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے انہیں مشروب پلانے کے بعد باتھ روم میں دو گھنٹے کے لیے بند کر دیا تھا۔

سونالی پھوگاٹ 22 اگست کو معاونین کے ساتھ گوا آئی تھی اور انجونا میں واقع ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں۔ 23 اگست کی صبح خرابی صحت کی شکایت کے بعد انہیں سینٹ انتھونی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی تھیں۔

ڈاکٹروں نے ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونالی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں