تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بہن کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کیا گیا، بھارتی اداکارہ کے بھائی کا الزام

بی جے پی رہنما اور رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شرکت کرنے والی 42 سالہ اداکارہ سونالی فوگاٹ کی اچانک موت پر ان کے بھائی نے بہن کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کیے جانے کا الزام عائد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سونالی فوگاٹ بھارتی ریاست گوا میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں تاہم اب ان کے بھائی نے پولیس کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں اداکارہ کے سیکرٹری سدھیر سنگوان اور ان کے دوست سکھویندر پر بہن سے زیادتی اور زہر دے کر قتل کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ کے بھائی رنکو ڈھاکہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سونالی کے سیکرٹری سنگوان نے اپنے دوست سکھویندر کے ساتھ مل کر سونالی کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی تھیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سنگوان اور اس کا دوست ویڈیوز کی بنا پر ان کی بہن کو بلیک میل کر رہے تھے، اداکارہ کے بھائی نے کہا کہ مرنے سے ایک رات قبل بھی اداکارہ نے گھر فون کیا تھا اور وہ سہمی ہوئی تھی اور اس نے بتایا کہ سدھیر اپنے ساتھی سکھویندر کے ساتھ مل کر کچھ غلط کر سکتا ہے اور اس کے فوراً بعد فون منقطع ہو گیا، جس کے بعد صبح سدھیر نے فون کیا کہ سونالی کا فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال ہو گیا ہے۔

رنکو نے بتایا کہ جب بہن کی موت کی خبر سن کر ان کی فیملی گوا پہنچی تو پتہ چلا کہ وہاں کسی فلم کی شوٹنگ نہیں ہورہی تھی، انہوں نے کہا کہ ہمیں سونالی کی موت کی اطلاع دینے کے بعد سدھیر نے اپنا اور سونالی کا فون بند کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سدھیر نے سونالی کو دوست سکھوندر کے ساتھ مل کر اس کی جائیداد ہتھیانے کیلئے قتل کیا۔

اداکارہ کے بھائی نے بہن کی میت کا پوسٹ مارٹم جلد کرانے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب گوا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -