اشتہار

سونم باجوہ کا پاکستان آنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ماڈل و اداکارہ سونم باجوہ نے رواں سال پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے مداحوں کے ساتھ سوالوں و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران کہا کہ وہ رواں سال پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’سونم جی کبھی پاکستان بھی آئیں؟‘ سونم باجوہ نے جواب دیتے ایموجی بنائی اور کہا کہ ’اس سال آجائیں گے‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ہو۔

گزشتہ سال ایک ریڈیو پورٹل میں گفتگو کے دوران سونم باجوہ نے کہا تھا کہ مجھے جس سے افیئر چلانا تھا اس کی تو شادی ہوگئی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہے تو اداکارہ نے فواد خان کا نام لیا تھا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں سونم باجوہ اداکارہ سجل علی کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو بھی پسند کیا تھا، واضح رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں