جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان آنے کا بہت دل چاہتا ہے، سونم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کا بہت دل چاہتا ہے۔

سونم باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں میرے بہت سارے دوست ہیں، خواہش ہے کہ ایک بار ضرور پاکستان جاؤں اور امید ہے میری خواہش پوری ہوگی۔

- Advertisement -

بھارتی اداکارہ نے محبتیں دینے اور پسند کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام افراد کی مشکور ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں۔

سونم باجوہ نے امید ظاہر کی کہ ان کا خواب پورا ہوگا اور وہ ایک دن پاکستان جائیں گی، جہاں وہ کرتارپور بھی جائیں گی۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ حال ہی میں انہیں اداکار احسن خان کے ہمراہ پاکستانی کلاتھنگ برانڈز کی تشہیر میں دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی سونم باجوہ متعدد بار پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں اور وہ فواد خان کو اپنا پسندیدہ اداکار جبکہ سجل علی کو پسندیدہ اداکارہ قرار دے چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں