ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور بھی فلسطین کی حمایت میں بول پڑیں۔
اسرائیلی کی فلسطین پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 2500 سے زائد افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے پیغامات شیئر کررہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے فلسطین کی حمایت کی تو اداکارہ کو بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سونم کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز پوسٹ کیں جن میں مظلوم فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
اداکارہ کی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ‘غزہ میں آدھی عوام بچوں پر مشتمل ہے’۔
Indian actress Sonam Kapoor's instagram story in support of Palestine.
She has more courage than other spineless actors who cannot speak against the inhuman and injustice.
More power to you Sonam you deserve all the love and respect.#FreePalestine_Now pic.twitter.com/ZPJX04bV2A
— RheA (@rheahhh_) October 15, 2023
سونم کپور نے اگلی اسٹوری میں نکولس کرسٹوف کے تحریر کردہ مضمون کا ایک اقتباس پوسٹ کیا جس میں اسرائیلی بچوں کی حمایت جبکہ فلسطینی بچوں کے ساتھ بےحسی کی مذمت کی گئی تھی۔
جہاں بھارتیوں کی جانب سے سونم کپور کو تنقید کا سامنا ہے تو وہیں دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس جرت کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔