تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دہلی مسلم کش فسادات، سونیا گاندھی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرداخلہ امیت شاہ مسلم کش فسادات کی ذمہ داری قبول کریں اور فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیا کہ نئی دہلی میں صورت حال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔

انہوں نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’دارالحکومت میں حالات بے قابو ہونے کے باوجود پیرا ملٹری فورس تعینات کیوں نہیں کی گئی؟ کیا دہلی کشیدگی کا منصوبہ بنایا گیا کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اراکین اسمبلی مسلسل نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور وزیر داخلہ فوری طور پر مسلم کش فسادات کی ذمہ داری قبول کریں اور امیت شاہ عہدہ چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی : انتہا پسندوں نے نام پوچھ کر مسلم نوجوان کو گولی ماردی، ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے غنڈوں پولیس کی سرپرستی میں مظاہرین پر حملہ کیا۔

انتہا پسندوں نے حملے کے بعد دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پُرتشدد کارروائیاں کیں، پولیس نے مشتعل ہجوم کو روکنے کے بجائے متاثرین کی گرفتاریاں کیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق فسادات میں 20 سے زائد بھارتی جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر مسلمان ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کیا، ایک روز قبل آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسجد کو بھی شہید کیا۔

Comments

- Advertisement -