بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

نہیں چاہتا کہ بیٹا بھارتی گلوکار بنے، سونو نگم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا بھارتی گلوکار بنے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار سونو نگم اپنے ہی ملک کے خلاف ہوگئے، سونو نگم نے بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی گلوکار ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ بھارتی گلوکار بنے۔

سونو نگم نے کہا کہ ویسے بھی میرا بیٹا اب بھارت میں نہیں دبئی میں رہتا ہے اور میں بھی خود یہاں منتقل ہوچکا ہوں۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ نیوان گیم کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کا شمار یو اے ای کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ لازوال صلاحیتوں سے بھرپور بچہ ہے اسی لیے میں اسے بتانا نہیں چاہتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سونو نگم ننھی پاکستانی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی آواز سُن کر رو پڑے

سونو نگم نے کہا کہ بیٹا ابھی چھوٹا ہے دیکھتے ہیں کہ وہ خود آگے چل کر کس شعبے کا انتخاب کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اقرباپروری پر بھی سونو نگم نے اپنا مضبوط موقف پیش کیا تھا، اور بالی ووڈ میں اقرباپروری کے حوالے سے کئی انکشاف بھی کئے تھے۔

سونو نگم کا کہنا تھا کہ بھارتی میوزک انڈسٹری میں میرے خلاف لوگوں کو لکھنے کے لیے کہا جاتا تھا، دیگر گلوکاروں کو میری مخالفت میں انٹرویو دینے کا کہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں