ممبئی: معروف بالی وڈ فنکار سونو سود کے مداح نے اپنے خون سے اداکار کی تصویر بنا ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود جو کہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں، نے مداح کی جانب سے خون سے تصویر بنانے کو سخت ناپسند کیا۔
انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ اپنے خون کا عطیہ کریں، میری تصویر بنا کر قیمتی خون ضائع نہ کریں، میں آپ کی محبت کا شکر گزار ہوں۔
ویڈیو میں اداکار کو مداح سے تصویر وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فین مدھو گجر کے ساتھ ہوں جو بہترین فنکار ہیں، انہوں نے میری تصویر خون سے بنا کر غلط کام کیا، انہیں خون کے بجائے رنگ کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔
جواب میں مداح نے کہا کہ جناب میں اپنی جان بھی آپ پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ نے کئی لوگوں کی مدد کی ہے، ہم لوگ بس اپنے بارے میں سوچتے ہیں لیکن آپ ہم سب سے الگ ہیں۔
اس پر سونو سود نے کہا کہ ایک فنکار کو بھی خون عطیہ کرنا چاہیے۔
ख़ून दान करो मेरे भाई
ख़ून से मेरी पेंटिंग बना कर व्यर्थ नहीं🙏
बहुत बहुत आभार ❤️🙏 https://t.co/6j6Pih36Fq— sonu sood (@SonuSood) September 9, 2022
واضح رہے کہ سونو سود بھارت میں کورونا وبا کے دوران لوگوں کی مدد میں مصروف رہے۔ انہوں نے اسپتالوں مین آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور ضروری اودیات فراہم کیں اور مداحوں سمیت لوگوں کے دل جیت لیے۔
بھارت میں لوگوں نے انہیں ’قومی ہیرو‘ کا لقب دیا ہے۔