بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سونو سود کی اہلیہ سونالی خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و سماجی کارکن سونو سود کی اہلیہ سونالی ممبئی ناگپور ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

سونو سود نے ٹریفک حادثے کے بعد انڈین میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں، سونالی معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ انہوں نے حادثے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونو سود کا سلمان خان کی فلم دبنگ سے متعلق اہم انکشاف

خوفناک ٹریفک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سونالی اپنی بہن اور اس کے بیٹے کے ہمراہ ممبئی ناگپور ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں، کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایمرجنسی رسپانس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی سونو سود کی اہلیہ و دیگر کو طبی امداد فراہم کی، سونالی اس وقت ناگپور میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار و سماجی کارکن کے مداح اور خیر خواہ ٹریفک حادثے کی خبر پر تشویش میں مبتلا نظر آئے، انہوں نے فیملی کیلیے پیغامات شیئر کیے۔

سونو سود کو ان کے فلاحی کاموں کیلیے جانا جاتا ہے، انہوں نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں ضرورت مد لوگوں کی مدد کی اور علاج میں بھی تعاون کیا۔

سونالی میڈیا سے دور رہتی ہیں لیکن شوہر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں