اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سونیا حسین کی فواد رانا کو دلچسپ انداز میں مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی کامیابی پر فواد رانا کو دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کردی۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

لاہور قلندرز کو پہلی بار ایونٹ جیتنے پر جہاں کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں معروف اداکارہ سونیا حسین نے بھی قلندرز کے فواد رانا کو دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

سونیا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں لاہور قلندرز کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج رانا صاحب کو خوش دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔‘

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سال کے ایڈیشن میں بھی لاہور قلندرز کے فواد رانا گراؤنڈ سے غیرحاضر تھے جبکہ شائقین کی جانب سے ان کی گراؤنڈ میں موجودگی اور کرکٹ سے لگاؤ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں