جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کیا انڈسٹری میں گہری رنگت کی وجہ سے مواقع نہیں ملتے؟ سونیا حسین نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے کالا رنگ ہونے کی وجہ سے مواقع نہ ملنے کی تردید کردی۔

اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور انڈسٹری میں پسند نہ پسند ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ انڈسٹری میں نہ چاہتے ہوئے آگئیں لیکن وہ لوگ جو بہت جدوجہد کرتے ہیں اور اداکار بننا چاہتے ہیں انہیں کوئی مشورہ دینا چاہیں گی؟

سونیا حسین نے کہا کہ میں بہت سارے اداکار کو دیکھتی ہوں کہ شکوے کررہے ہوتے ہیں کہ ہماری رنگت کی وجہ سے آگے نہیں آنے دیا جاتا، یا ہمارا تعلق شوبز بیک گراؤنڈ سے نہیں ہے اور نیپوٹزم کی بات کی جاتی ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ انڈسٹری میں پسند نہ پسند کا کلچر موجود ہے لیکن اگر آپ کو اپنا کرافٹ پتا ہے اپنا کام آپ جانتے ہیں اور اس میں اچھے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو آپ کو پیچھے کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے کام سے مخلص ہونا ضروری ہے نہ کہ یہ دیکھنا کہ دوسرا کیا کررہا ہے، میں اس کو کاپی کرلوں اس کی طرح اپنا رویہ کرلوں ایسا نہیں ہونا چاہیے آپ کو اپنے کام پر توجہ دینی ہے پھر آپ کبھی پیچھے نہیں رہ سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں