جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

سونیا حسین نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

سونیا حسین ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں جو عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔

سونیا حسین نے کہا کہ وہ ایک سمجھدار اور پڑھے لکھے انسان سے شادی کروں گی جسے رشتوں کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ساتھ ہی مجھ سے ایماندار ہو، ایسی خوبیوں والا شخص جب ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی۔

چاہتی ہوں جس سے شادی ہو وہ سچا اور عزت دینے والا شخص ہو، سونیا حسین

اداکاری سے کچھ فاصلے کی وضاحت کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ میں اس وقت ڈراموں میں اس لیے کام نہیں کر رہی کیونکہ میں نے حال ہی میں پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے، اسی وجہ سے اداکاری پر مکمل توجہ نہیں دے پارہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ویسے بھی صرف چند سال ہی مزید اداکاری جاری رکھنا چاہتی ہوں، اس لیے شادی کے بعد اسے چھوڑنے میں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

اداکاری چھوڑنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں ویسے بھی بہت لمبے عرصے تک اداکاری نہیں کرنا چاہتی، اب میں پروڈکشن میں آگئی ہوں اور زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں