لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کےدن گنے جاچکے، جلد پرویز الہی حکومت کاخاتمہ کرکے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کےاندرقدرتی آفت کے باعث کروڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے وہ جماعت جس کی پنجاب، کے پی میں حکومت ہے وہ کہیں نظر نہیں آرہی۔
جلسے جلوسوں میں کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ، ریاست مخالف بیانات دئیے جا رہے ہیں۔
حمزہ حکومت کے دوران آٹا وافر مقدار میں دستیاب تھا ، موجودہ حکومت میں ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے آٹے کی قلت پیدا کی گئی، پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
پنجاب حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے، وزیراعلی پنجاب اعتمادکاووٹ حاصل نہیں کر سکیں گے، جلدپرویز الہی حکومت کاخاتمہ کرکے رہیں گے
عثمان بزدارپنجاب کا ناکام ترین وزیراعلیٰ تھا، موجودہ باپ بیٹا اس سے بھی بڑھ چکے ہیں
اللہ کے فضل و کرم سے میری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے، عمران نیازی نے جھوٹامقدمہ بنایا، جھوٹامقدمہ بناکہ میں نے اسمبلی ملازم پرحملہ کیا، وہ بیان دینے نہیں آ رہا۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو عزت مل رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کاایک ہاتھ طیب اردوان اور دوسراپیوٹن کے ہاتھ میں ہوتا ہے،عطاتارڑ
نواز شریف ہمارے قائد اورپارٹی سربراہ ہیں، نواز شریف کے نام پر مسلم لیگ ن کو ووٹ ملتا ہے،عطاتارڑ