The news is by your side.

Advertisement

پرائیویٹ اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر

پشاور: پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایس اوپیز جاری کردی گئی، جس میں 50سال سےزائدعمرکےملازمین کواسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کہا گیا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایس اوپیز جاری کردی ، جس میں داخلے،تنخواہ ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کے لئے اسٹاف کی حاضری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50سال سےزائدعمرکےملازمین کواسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، زکام،بخار،کھانسی میں مبتلاملازمین کوبھی اسکول آنے کی اجازت نہیں۔

ایس اوپیز کے مطابق خواتین ملازمین جن کے شیرخواربچے ہوں گے، ان کوگھرسےکام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا داخلےودیگرمعلومات کےلئےاسکول آنےکی بجائےفون پررابطہ کیاجائے۔

اعلامیے میں اسکول آنے والوں کا درجہ حرارت سختی سےچیک کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیادپراسکولوں میں جراثیم کش اسپرےیقینی بنایاجائے اور اسکولوں میں ہاتھ ملانےپرپابندی اورسماجی فاصلہ رکھا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول آنےوالوں کے لئے ماسک اورسینیٹائزر کااستعمال لازمی ہوگا اور ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالےاسکولوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں