The news is by your side.

Advertisement

سیاحوں کیلیے ایس او پیز جاری، ویکسینیشن لازمی قرار

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے سیاحت کے لئے نئی گائیڈلائنز اور ایس او پیز جاری کر دیے۔

ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق سیاحوں اور ہوٹل عملے کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ‏ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے جانے والے سیاحوں کو کورونا منفی سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ ‏رکھنا لازمی ہوگا، ہر سیاح کو کورونا منفی سرٹیفیکیٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طور پر سیاحتی ‏مقامات جاتے وقت ہمراہ رکھیں۔
ہوٹل، گیسٹ ہاوسز، ریسٹورانٹ عملہ، ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز کے لئے ویکسین لازمی قرار دی گئی ‏ہے۔ ہوٹل، گیسٹ ہاوس اور ریسٹورانٹ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق معلومات اور آگاہی نمایاں ‏طور پر آویزاں ہوں۔

محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ 50سال سے زائد عمر کے وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہ لگائی ہوں ‏ہوٹل میں ان کی بکنگ ہر گز نہ کرائی جائے، نئے ایس او پیز اور گائیڈ لائینز کا مقصد “محفوظ ‏سیاحت” کو فروغ دینا ہے، کورونا ایس او پیز پر ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ہوٹل ‏عملہ اور ٹور آپریٹرز کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے، ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کی ‏بکنگ اور وزٹ معلومات متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کریں گے۔

تمام سیاح سفر سے پہلے اطمنان کر لیں کہ وہ صحت مند اور سفر کے لئے جسمانی طور پر فٹ ‏ہو، 40سال سے زائد عمر کے افراد کے بھی بغیر ویکسین سرٹیفیکیٹ مہیا کرنے پر بکنگ نہ کرائی ‏جائے جب کہ ماسک کے بغیر کسی بھی سیاح کو ہوٹل اور گیسٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہ ‏دی جائے۔

ہر 6سے 8 گھنٹے بعد ہوٹل کے استقبالیہ مقام کو ڈس انفکٹ کیا جائے، ہوٹل کے اندرونی لاونج ‏ایریا میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے، ایک فرد کے لئے ایک کمرہ یا دو افراد بمع بچوں ‏صرف ایک کمرہ الاٹ کیا جائے۔
‏ ہوٹل عملے کو ہر وقت ماسک اور دستانے پہننےلازمی ہوگا، ہوٹل باتھ رومز کو روزانہ کی بنیاد پر ‏کلورین ملے پانی سے ڈس انفکٹ کیا جائے، ہوٹل اور گیسٹ ہاوس کے ہر کمرے میں سینٹائزر کی ‏موجودگی لازمی ہو گی۔

سڑک کنارے آباد ہوٹل اور فوڈ سٹال پر تمام عملہ مسک پہننے اور ہاتھ دھونے کے لئے صاف پانی ‏بمع صابن دستیاب ہو، ہوٹل یا گیسٹ ہاوس داخلے کے وقت ٹمپریچر چک کرانا لازمی قرار دیا گیا ‏ہے۔ مقامی ضلعی انتظامیہ کو ہر سیاحتی مقام کے انٹری پوائنٹ پر ٹمپریچر چک کرنے کی ہدایت ‏کی گئی ہے۔ سیاحوں کی حفاظت کے لئے ہر انٹری پوائنٹ پر رہنما معلومات پر مبنی کتابچہ دیا ‏جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں