تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘معلوم نہیں تھا کہ بیگ میں کرونا کی دوا ہے’ چوروں نے ویکسین سے بھرا بیگ لوٹا دیا

نئی دہلی : ‘معذرت چاہتے ہیں ہمیں نہیں پتہ تھا کہ اس میں کرونا ویکسین ہے’ چوروں نے اسپتال سے چرائی گئی کرونا ویکسین واپس لوٹا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع جنڈ میں واقع اسپتال سے 1700 سے زائد کرونا ویکسین چوری ہوئی تھیں تاہم چوروں نے چند گھنٹے بعد ہی اپنا ارادہ بدلا اور ویکسین سے بھرا بیگ واپس چھوڑ دیا۔

چوروں نے بیگ کے ساتھ ایک معافی نامہ بھی چھوڑا، جس میں لکھا تھا کہ ‘انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس میں کرونا کے علاج کی دوا تھی، معاف کردیں’۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چور ریاست ہریانہ کے جنڈ جنرل اسپتال کے قریب سول لائنز پولیس اسٹیشن کے باہر ایک چائے کی دکان پر ویکسین سے بھرا بیگ چھوڑ گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک چوروں کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کے خیال میں چور نے اینٹی وائرل ڈرگ ریمڈیسیور سمجھتے ہوئے ویکسین چوری کی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -