تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

جے یو آئی کے اراکین کا استعفے نہ دینے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام پاکستان کے منتخب اراکین اسمبلی و سینیٹ‌ نے استعفے دینے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کو جے یو آئی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے کچھ اراکین نے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ کچھ اس معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جے یو آئی کے اراکین نے ابھی تک استعفے نہیں دیے۔

قبل ازیں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل رحمان کو اپنی جماعت کے استعفے ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔

پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’فضل الرحمان کاچہرہ صاف بتارہاتھا کہ وہ ہارا ہواشخص ہے، وہ سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، اپنے جائیدادوں کے سوال پر اداروں کو نشانہ بناتے ہیں‘۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’مولاناکہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے اراکین کے استعفے موصول ہوگئے ہیں مگر انہیں اپنی جماعت کے استعفے ابھی تک موصول نہیں ہوئے‘۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم جماعتوں کا ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے کہتے تھے 31 دسمبر ڈیڈ لائن ہے آج انہوں نے اسے بڑھا کر 31 جنوری کردیا، یہ 2020میں این آر او کا لے کر نکلے مگر وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور انہیں بری طرح سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یہ لوگ یاد رکھیں کہ بات چیت اسمبلی میں ہوگی اور عمران خان کبھی انہیں این آر او نہیں دے گا کیونکہ عوام نے عمران خان کو کرپشن کے خلاف لڑنے کا مینڈیٹ دیا۔

قبل ازیں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے اراکین نے اپنی قیادت کے پاس استعفے جمع کرادیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -