تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

جنوبی افریقا کے بار میں فائرنگ سے 18 افراد ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے دو شہروں کے بار میں فائرنگ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے 2 شہروں کے بارمیں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

جوہانسبرگ کے نزدیکی قصبے سویٹو کے بار میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹر ماریٹزبرگ کے بار میں فائرنگ سے 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مقامی حکام کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے فوری بعد سفید رنگ کی منی بس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے تاہم واقعے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئے، شدید زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -