ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈربن ون ڈے: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو121رنزسے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربن : جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے سری لنکا کو 121رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ کےشہر ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن کپتان اپل تھرنگا نےٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور 71رنزکے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

ہاشم آملہ لکمل کی گیند پر 19 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 17 اور کپتان ڈی ولیئرز صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فیف ڈیوپلیسی اور ملر کے درمیان 117 رنز کی شراکت بنی اور اسکور 225 پر پہنچا تھا کہ ڈیوپلیسی نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر کلاسیکرا کی گیند پر مینڈس کو کیچ دے کر پویلین کی طرف واپسی کی۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز ملر نے آؤٹ ہوئے بغیر 117 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے بھی شامل تھے۔میزبان ٹیم نےمقررہ اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔

دوسری جانب سری لنکا کےکپتان اپل تھرنگا اور نیروشان ڈکویلا نے 45 رنز کا اچھا آغاز کیا تھا لیکن یہ تسلسل جاری نہ رہ سکا اور مہمان ٹیم کے بلے باز لڑاکھڑا گئے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ میں 121 رنز سے شکست ہوئی۔

واضح رہےکہ سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے باؤلرز عمران طاہر، پارنل اور ڈومینی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں