ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا نے بھارت کو وائٹ واش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے میں بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، میزبان ٹیم نے آخری میچ میں مہمان بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

دورہ جنوبی افریقا بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، پے در پے شکستیں بھارت کے لیے ناکامیوں کی داستان بن گئی۔ ٹیسٹ میں تاریخ نہ بدلنے کا دکھ بھارت کو ون ڈے میں وائٹ واش کا داغ دے گیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی بلے باز ناکام رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 283 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویرات کوہلی65، دھون61 اور دیپک چاہار 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ این گیڈی اور انڈیلے نے3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقی ٹیم پہلےکھیل کر287رنزبناکرآؤٹ ہوئی تھی۔ ڈی کاک124 اور وین ڈر ڈوسن 52 رنزبناکرنمایاں رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے کرشنا نے 3، بمراہ اور چارہار نے2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں