تازہ ترین

سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کی فتح

کوئنز پارک: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک رن سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کوئنز پارک میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پروٹیز نے کپتان ڈی کوک کی شاندار 72 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوبید میکائے نے 4، ڈیون براوو 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا مگر میچ کی فتح سے ایک رنز قبل ان کی ہمت جواب دے گئے اور فتح جنوبی افریقا کے حصے میں آئی۔

میچ کے آخری لمحات نہایت سنسنی خیز رہے، اس دوران میچ کھبی جنوبی افریقا تو کبھی ویسٹ انڈیز کے حق میں جاتا رہا، ویسٹ انڈیز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لئے 19 رنز درکار تھے، تاہم ربادا اور طاہر شمسی نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے عمدہ بولنگ کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اسپنر طاہر شمسی کو عمدہ بولنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments