جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 8ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، پاکستان کو جنوبی افریقی سرزمین پر لگاتار 9ویں ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔
ڈیوڈ بیڈنگھم 44 اور ایڈن مارکرم 14رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 478 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان شان مسعود نے 145 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 81 اور سلمان علی آغا 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان 41 رنز بناسکے۔
آل راؤنڈر عامر جمال نے 34 اور کامران غلام نے 28 رنز بنائے، سعود شکیل 23، نائٹ واچ مین خرم شہزاد 18 اور میر حمزہ 16 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، مارکو ینسن نے دو اور کوینا ماپاخا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوا تھا، جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا اور پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاص ہے اور وہ پہلے ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔