تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ناراض ہوگئے

کراچی: پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کمنٹیٹر کی جانب سے بالوں پر تنقید برداشت نہ کرسکے۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ڈیل اسٹین کے بالوں پر تنقید کی تھی۔

ڈیل اسٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال کیا کہ ’کون سے کمنٹیٹر نے میری ذاتیات کو نشانہ بنایا ہے؟‘

شائقین کرکٹ نے کمنٹیٹر سائمن ڈول کی ڈیل اسٹین کے بالوں پر تنقید کی نشاندہی کی تو اسٹین دوسرے ٹویٹ میں کمنٹیٹر کو کھری کھری سنادیں۔

ڈیل اسٹین نے لکھا کہ ’اگر آپ کا کام کمنٹری کرنا ہے تو اس پر توجہ دیں، کھیل پر تنقید کے بجائے تعصب دھانا یا حلیے پر بات کرنا ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے ڈیل اسٹین کے ایک اوورمیں‌ دو چھکے لگائے تھے اور میچ میں کوئٹہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -