اشتہار

بھارتی کھلاڑی کو ہرانا میرے لیے باعث اعزاز تھا، لائبہ ضیاء

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی کھلاڑی لائبہ ضیاء کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑی کو ہرانا میرے لیے باعث اعزاز تھا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کی پہلی چیمپیئن شپ تھی اور عالمی سطح پر دوسرا ایونٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی فائٹ میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلےمیں سری لنکا کی کھلاڑی کو ہرایا، اس کلے علاوہ تیسرے مقابلے میں بھارت کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نیپال میں بھارت کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں دونوں جانب سے شائقین موجود تھے جس سے مقابلے مین گرمجوشی پیدا ہوئی، بھارتی کھلاڑی نے پہلے میرے خلاف پوائنٹ بنایا لیکن بعد میں میں نے اسے بڑی مارجن سے ہرایا۔

یاد رہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی 7ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کی آرزو اور لائبہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستانی کراٹے کاز آرزو نے66 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ آرزو نے پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل میں نیپال کی کراٹے کاز کو شکست دی۔

لائبہ آرزو

اس کے علاوہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ہی پاکستان کی لائبہ ضیاء نے 50 کلو گرام کیٹیگری مائنس کلاس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

لائبہ ضیاء نے پہلی فائٹ میں سری لنکا، دوسری فائٹ میں نیپال اور فائنل میں بھارت کی کراٹے کاز کو ہرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں