جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بیرون ملک کام کے خواہشمندوں کیلیے خوشخبری، ریکارڈ ویزوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیرون ملک کام کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ جنوبی کوریا مزدوروں کے لیے ریکارڈ تعداد میں ویزے جاری کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا نے ہنرمندوں کے لیے ریکارڈ ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر انصاف نے بدھ کے روز ورکرز کے سالانہ کوٹہ میں پندرہ گنا اضافہ کرکے 30,000 کرنے کا اعلان کیا تاکہ کمپنیوں کو عملے کی کمی پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

جنوبی کوریا کا مقصد اس سال غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے ریکارڈ تعداد میں ویزے جاری کرنا ہے۔ ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت کے حامل ملک صنعتی اور کاشتکاری کے شعبے میں خالی آسامیوں کو پرُ کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے مینوفیکچرنگ اور زرعی شعبوں میں ہنر مند کارکنوں کی دائمی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ جنوبی کوریا نے ابتدائی طور پر اس سال کا کوٹہ 5,000 تک محدود کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

وزارت نے کہا کہ صنعت کی درخواستوں کے جواب میں ویزا درخواستوں کے معیار میں بھی نرمی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں